8 دسمبر 2014 - 13:09
دہشتگردی کے خلاف مقابلے میں عراقی عوام کے ساتھ ہیں: ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران نے عراق میں تشدد اور انتہاپسندی کے خطرے کا احساس بہت پہلے کرلیا تھا اور اسی وہ عراق کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور قتل و غارت اور انتہاپسندی کے مقابلے میں آخر تک عراق کے عوام کے ساتھ رہے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کی رات عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران، پورے علاقے کے ساتھ برادرانہ، دوستانہ اور شفاف تعلقات کا خواہاں ہے اور ایران یہ باور کرتا ہے کہ علاقے میں موجودہ خطرات، سب سے مربوط ہیں۔
محمد ظریف نے مزید کہا کہ بلآخر علاقے کے بعض ممالک اس نتیجے تک پہنچ گئے ہیں کہ تکفیری اور انتہاپسند گروہ تمام علاقے کے لئے بڑا خطرہ ہیں اور ایران کو یہ امید ہے کہ یہ ممالک، اس نئی فکر کے ساتھ، نئے اقدامات عمل میں لائيں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ آج دنیا اس حقیقت کو سمجھ گئی ہے کہ وہ پہلا ملک کہ انتہاپسندی اور قتل و غارتگری کے مقابلے میں عراق کے عوام کی مدد کو پہنچا، اسلامی جمہوریہ ایران تھا، کہ جس نے مشترکہ خطرے کا مقابلہ کیا۔
عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے اس مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ عراق، داعش کے ساتھ مقابلے میں ایران سے زیادہ سے زیادہ تعاون کی امید رکھتا ہے۔
ابراہیم جعفری نے اپنے انسان دوستانہ مواقف کی خاطر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عراق کو اس وقت، ہنگامی صورت حال کا سامنا ہے اور عراق کی تمام جماعتیں، گروہ، قبائل اور عوام دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور مرجعیت دینی نے بھی داعش کے ساتھ مقابلے کے لئے عوام کو متحدہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

.......

169